جہانگیرہ کالج کا طالب علم گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ،والدین پریشان

جہانگیرہ کالج کا طالب علم گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ،والدین پریشان

شیدو(نمائندہ پاکستان)جہانگیرہ کالج کا طالب علم گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ۔تفصیلات کے مطابق سیدو جہانگیرہ کے محلہ انگور کے رہائشی ظہور خان ولد میر گل ساکن پیتاؤ بالا حال شیدو جہانگیرہ نے پولیس چوکی جہانگیرہ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میرا 17سالہ بیٹا یونس خان جو کہ سیکنڈ ایئر کا طالب ہے 24 فروری کو کالج سے چھٹی کی تھی جس پر میں نے اسے نصیحت کی تھی ۔مگر اگلے روز یعنی 25فروری سے وہ گھر سے صبح سویرے نکلا اور تاھال اسکا کچھ پتہ نہیں ہے اور وہ گھر لوٹ کر واپس نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہا کہ اسکا موبائل نمبر جو 0316-9462923 ہے دو تین دن تک آن تھا مگر اب نمبر بھی بند اآ رہا ہے جسکی وجہ سے ہمیں فکر کھائے جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو میرے بیٹے کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو برائے مہربانی دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ۔0300-5772202 ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...