گومل یونیورسٹی ،متعدد شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9مارچ تک توسیع

گومل یونیورسٹی ،متعدد شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9مارچ ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی نے متعدد شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں نو مارچ تک توسیع کردی ہے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈ مشن شیخ شفیق الرحمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی۔ ایم فل۔ ایم پی ایچ۔ ایم ایس سی آنرز۔ ایم ایڈ میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے نو مارچ مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ داخلہ کی اہلیت بارے ٹیسٹ فیکٹی وائز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق زرعی فیکلٹی کے شعبہ جات کا انٹری ٹیسٹ 13 مارچ کو۔ فیکلٹی آف فارمیسی کا 14 مارچ کو۔ فیکلٹی آف سائنسز کا 15 مارچ کو اور فیکلٹی آف آرٹس کا 16 مارچ کو ہوگا۔ تمام انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے فسیلی ٹیشن سنٹر میں صبح دس بجے ہوں گے اور اہل امیدواروں کا اعلان 17 مارچ کو کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر