امن جرگہ معاشرتی برائیوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے : کمال شاہ

امن جرگہ معاشرتی برائیوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے : کمال شاہ

تخت بھائی ( نامہ نگار) امن جرگہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ با چہ نے کہا ہے کہ امن جرگہ معاشرتی برائیوں کے خلاف مضبوط ڈھال ہے اور ہم نے معاشرے کو سود ، انڈر پلے ، منشیات ، ، بھتہ خوری ، کارلفٹنگ اور اغواء کاروں کے خلاف جدوجہد کے ذریعے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ وہ تخت بھائی کے علاقے سرحد کالونی حجرہ سیف اللہ خان منعقد ہ ایک بڑی اصلاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس سے جنرل سیکرٹری ارشد منان ، ضلعی جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ، بارایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمرزمان خان ایڈوکیٹ ، ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی ریا ض خان ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران شمشیر علی ، ارشد ، سیف اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر منشیات فروش کرنے والے حبیب الوہاب سکنہ معراج کالونی ، حارث سکنہ اتحاد کالونی اور جان نثار سکنہ پیر سدو نے اپنے دھند ے سے تو بہ کرکے آئندہ حلال رزق کمانے کا عہد کیا ۔ مقررین نے کہا کہ امن جرگہ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ یہ ایک اصلاحی تحریک ہے جو معاشرے سے سود اور انڈر پلے سمیت دیگر معاشرے کے برائیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ مخلوق خدا کی خدمت ہمار ا نصب العین ہے انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ منشیات اور نوجوان نسل میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ٹھوس قانون سازی کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر