گوجر قومی موومنٹ کا فاٹا کے انضمام کیلئے مقررہ وقت مسترد

گوجر قومی موومنٹ کا فاٹا کے انضمام کیلئے مقررہ وقت مسترد

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)گوجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گوجر نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کیلئے وفاقی حکومت کے پانچ سالہ ٹائم فریم کو مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرکے فاٹااصلاحات پرعمل در آمدیقینی بنایا جائے تاکہ قبائلی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور تشویش کا خاتمہ ہو سکے ہنگامی پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے پانچ سالہ طویل دورانیہ کی وجہ سے مختلف قسم کی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں اور اس پر من و عن عمل درآمد کی بھی کوئی گارنٹی نہیں انھوں نے کہا کہ ان اصلاحات میں پہلے ہی ابہام پایا جاتا ہے ایک طرف حکومت پانچ سال میں انضمام کا اعلان کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف 2018ء کے الیکشن میں فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائند گی دینے کی نوید سنائی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی اس سلسلے میں مخلص ہے تو آئندہ انتخابات سے قبل ہی فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کا عمل مکمل کیا جائے انھوں نے سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ فاٹا سمیت دیگر قومی امور پر اپنے اپنے ڈھول بجانے کی بجائے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ موقف اختیار کریں جبکہ حکومت کا فر ض اور ذمہ داری ہے کہ وہ فاٹا انضمام سمیت دیگر تمام قومی امور پر ملک کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کرمشاورت سے فیصلے کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر