ہنگو میں آل مینیارٹیز کا قومی گرینڈ جرگہ کا انعقاد

ہنگو میں آل مینیارٹیز کا قومی گرینڈ جرگہ کا انعقاد

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوآل مینیارٹیز کا قومی گرینڈجرگہ۔مشاورتی جرگہ ہندو ،سیکھ،اور مسیحی برادری کے عمائدین اور مشران کی شرکت۔سابق ایم پی اے ڈاکٹر سینگھار سنگھ کے فرزند پیر نصیب چند باہمی اتفاق رائے سے اقلیتی برادری کے قائد منتخب۔تفصیلات کے مطابق پریم نگر ہنگو میں گزشتہ کئی روز سے اقلیتی برادری کی قیادت کیلئے جاری مشاورتی قومی گرینڈ جر گہ اختتام پزیر ہوا۔جس میں ہندو،سیکھ،اور مسیحی برادری کے عمائدین ارشد لعل ،اجمل لعل ،ازک گل،درشن لعل،ساجد کمار،مقصود گل،لازر مسیح،یعقوب مسیح،اقبال مسیح،دلشاد مسیح،ودیگر نے شرکت کی۔مشاورتی جرگہ میں اقلیتی مذاہب کے مختلف برادریوں نے متفقہ فیصلے کے تحت اقلیتی برادری کے رہاشی کالونی پریم نگر کی قیادت کیلئے سابق ایم پی اے ڈاکٹر سینگھار سنگھ مرحوم کے صاحب زادے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت پیر نصیب چند کو آل منیارٹیز کا قائد چن لیا گیا۔اور اقلیتی رہنماوں کی جانب سے پیر نصیب چند کو بھر پور اعتماد کا تحریری دستاویز بھی حوالے کیا۔جس پر نو منتخب رہنما پیر نصیب چند نے تمام اوقلیتی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیر نگر کے مسائل کے حل اور اقلیتی برادری کے حقوق کے حصول کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر