مردان میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ،15 مشتبہ گرفتار

مردان میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ،15 مشتبہ گرفتار

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ شیخ ملتون کی حدودمیں پولیس کی کومبنگ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے جبکہ دوغیر رجسٹرڈکرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون سلیم خان کی قیادت میں پولیس نفری ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا اورعلاقہ جات مسیتی کلے،خاوُکلے میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے جس 15مشتبہ افراد زیر حراست میں لیا گیا، آپریشن کے دوران120مکانات چیک کئے گئے جس میں2 غیر رجسٹرڈ کرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر