مردان ،محبت آباد کے درجنوں افراد کا جیل حکام کیخلاف احتجاج

مردان ،محبت آباد کے درجنوں افراد کا جیل حکام کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) محبت آباد کے درجنوں افراد نے ڈسٹرکٹ جیل حکام کے خلاف مظاہرہ کیا اورٹائر جلا کر مردان نوشہرہ روڈ کو بلا ک کردیا مظاہرین نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر اجمل خان ،ناظم مزمل خان ،کونسلر صدیق الرحمان اورپی ٹی آئی رہنماحاجی بخشاد خان نے جیل حکام کے رویہ کی شدید مذمت کی اورکہاکہ جیل حکام نے اپنی چودھراہٹ قائم کی ہے اور چھوٹے موٹے مسائل پیش آنے پر علاقہ عمائدین سے ملنا تک گوارا نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ جیل اہلکار مقامی افراد کو بیجا تنگ کررہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیاکہ جیل قماربازی اورمنشیات فروشی کا اڈا بن چکاہے اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے انہوں مطالبہ کیاکہ جیل میں ہونے والے بے قاعدگیوں کا نوٹس لیاجائے او رموجودہ جیل سپرنٹنڈنٹ جس کاسابقہ ریکارڈ بھی ٹھیک نہیں کو فی الفور ہٹایاجائے اور علاقے کے نوجوان اور جیل میں بند قیدیوں پر رحم کیاجائے بعدازاں ڈی ایس پی حیدرخان اور دیگر حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔