جیل میں ٹی وی نہیں ،میچ کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟ ڈاکٹرعاصم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے شکوہ کیا ہے کہ جیل میں ٹی وی نہیں ،پی ایس ایل کا فائنل میچ کیسے دیکھوں گا۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند بات ہے ۔ڈاکٹرعاصم حسین سے جب میچ دیکھنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ٹی وی ہی نہیں میچ کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔صحافیوں نے ڈاکٹرعاصم سے سوال کیا کہ آپ کس ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں پشاور یا کوئٹہ تو جواب میں ڈاکٹرعاصم مسکرادیئے ۔