الخدمت کے تحت اسٹریٹ چلڈرن کیلئے اسکول کا افتتاح

الخدمت کے تحت اسٹریٹ چلڈرن کیلئے اسکول کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے تحت اسٹریٹ چلڈرن کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکول کا آغازکر دیا گیا ، لاسی موڑ حب چوکی کے قریب چائلڈ پر وٹیکیشن سینٹر کا افتتاح مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے کیا ،اسسٹنٹ سیکر یٹری اعجاز للہ خان ،قاضی سید صدرالدین ،راشد قریشی،مولا نا نیاز محمد امیر جماعت اسلامی ضلع لسبیلہ ،صدر الخدمت حب اقبال ابڑو،معروف صحافی مشتاق کمبوہ ایڈووکیٹ ،عبد الغنی رند ،،ڈاکٹر نور جعفر ،کرامت خان ،سرفراز شیخ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسٹریٹ چلڈرن کو تعلیم دے کر انہیں ملک کا کارآمد شہر ی بنا یا چاہتی ہے ، معاشرے کو بدلنا ہے تو ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ گلیوں ،محلوں اور شاہراہوں پر کام کر نے والے بچوں کا بھی تعلیم پر حق ہے ،الخدمت کے ملک بھر میں کئی آغوش سینٹرز قائم ہیں ،والدین سے محروم بچوں کو رہائش ،خوراک م،تعلیم ،لباس فراہم کیا جا رہا ہے، پشاور، راولا کوٹ راولپنڈی ،لاہور ،اٹک اور کوئٹہ سمیت 8 شہروں میںآغو ش سینٹرز میں یتیم بچوں کی پرورش کر رہے ہیں،کراچی میں آغوش زیر تعمیر ہے ،کو ئٹہ میں جلد شروع کریں گے ،محمد عبد الشکور نے 7000 یتیم بچوں کی ماؤں کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں الخدمت ان کی کفالت کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاستدانوں کی نہیں لیڈرز کی ضرور ت ہے ہمیں مل کر خدمت کا کام کرنا ہو گا تاکہ حالات بدلیں ،انہوں نے نئی نسل کو ہدایت کی کہ وہ خوب محنت کریں علم حاصل کر یں ،تاکہ ملک کا نام روشن کر سکیں ۔دریں اثنا صدر الخدمت محمد عبد الشکور نے حب پر یس کلب کا دورہ کیا اورعہدے داران سے ملاقات کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر