پیپلزپارٹی کے رہنما سیدنجمی عالم کی والدہ کا چہلم آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سابق صدرسید نجمی عالم کی والدہ کی فاتحہء چہلم آج 5،مارچ بروز اتوار بعد نمازعصر تامغرب ان کی رہائش گاہ 35/1اسٹریٹ۔18مین خیابان مجاہد DHAمیں ہوگی،اس سلسلے میں بعد نمازعصر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی ہوگی اور بعدازاں لنگر کا اہتمام ہوگا۔محفل میں پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمااور شخصیات شرکت کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کھارادر کے رہنمانعیم میمن، محمدآصف خان جوجی اورمحمدعاطف نورانی نے شرکاء سے پابندیء وقت کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔