کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 افراد نے خودکشی کرلی

کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 افراد نے خودکشی کرلی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود کراچی یونیورسٹی کے قریب واقع اسٹریٹ ایجنسی میں محمد علی ولد طارق رحیم نامی شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق متوفی کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ تھا۔ متوفی 10 سے 12 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا تھا۔ متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خواجہ اجمیرنگری کے علاقے زرینہ کالونی میں واقع ایک گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔متوفی کی شناخت عمیر ولد انیس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے گھر کے اندر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...