جمعیت جامعہ کراچی کے زیر اہتمام پیغام مصطفی مہم کا آغاز

جمعیت جامعہ کراچی کے زیر اہتمام پیغام مصطفی مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے پیغام مصطفی مہم کا آغاز کر دیا ۔مہم کو ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے شعر "سارے صنم مسمار کر خیرالبشر سے پیار کر ،رکھ کر نبی ﷺ کو سامنے آرائش کردار کر ''سے منسوب کیا گیا ہے۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سید فرمان شاہ نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء کی اخلاق و کردار کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ سیرت سرور عالم ﷺ کے ہر پہلو کو اپنی زندگی میں اپنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقے میں جس قدر بے راہ روی کا شکار ہے اس کے لئے سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ نا گزیر ہے اور اس مہم کے دوران جامعہ کراچی میں درس قرآن ،لیکچرز اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔اور مہم کے دوران طلباء تک ہر ممکن طریقے سے سیرت النبیﷺ کا پیغام پہنچایا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...