عوامی مفاد میں متعدد افسروں کی تعیناتی وتبادلے

عوامی مفاد میں متعدد افسروں کی تعیناتی وتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں ذیل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے حکامات جاری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر خائستہ رحمان کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ، صاحبزادہ نجیب اللہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپاٹمنٹ ، سید حبیب الحسن کو ڈی ایم او تورغر ، مسٹرواصل خان کو ڈی ایم او ہنگو، بشیر احمد ڈی ایم او صوابی اور مسٹر سید نواب کو ڈی ایم او شانگلہ تعینات کیا ہے۔ایک دوسرے اعلامیے کے مطابق سردار محمد ارشاد کو پریذائنڈنگ افیسر لیبر کورٹ سوات ، اورنگزیب کو پشاور ہائی کورٹ اورمسٹر اظہر خان کو پریذائنڈنگ افیسر لیبر کورٹ ہری پور تعینات کیا ہے ۔اس امر کا اعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ۔