مٹہ میں چوروں نے مدرسے کا صفایا کردیا

مٹہ میں چوروں نے مدرسے کا صفایا کردیا

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ میں چوروں نے مدرسے کے تالے توڑ کر چوری کرلی چور مدرسے کی اندر درازوں میں موجود تقریباً 7 لاکھ روپے لیکر فرار ہونے میں کا میاب پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے مدینہ کالونی مٹہ میں موجود مدرسہ صولتیاں میں چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس رپورٹ کی مطابق نامعلوم چوروں نے رات کو مدرسے کی تالے توڑ کر مدرسے کی اندر گئے اور وہاں پر موجود محفوظ دارازوں کو توڑ کر درازوں سے نقد 7لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ادھر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے ادھر موصول اطلاعات کی مطابق مٹہ میں حالیہ چند دنوں سے مٹہ شہر اور قریبی علاقوں سے چوریوں کی مسلسل اطلاعات موصول ہورہی ہے جبکہ مقامی پولیس تاحال ان چوروں کو گرفتار کرنے میں تاحال مکمل طور پر ناکام ہے جس کی وجہ سے علاقے کافی خوف وہراس پائی جاتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...