آج کوئٹہ ڈویژن میں ہلکی بارش، لاہور میں درجہ حرارت 11ڈگری تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج کوئٹہ ڈویژن میں ہلکی بارش، لاہور میں درجہ حرارت 11ڈگری تک رہنے کا امکان ہے: ...
آج کوئٹہ ڈویژن میں ہلکی بارش، لاہور میں درجہ حرارت 11ڈگری تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ رو ز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اداکارہ ریما فائنل میچ دیکھنے کیلئے امریکا سے لاہور پہنچ گئیں, کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی آپ بھی جانئیے

محمد ایاز کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی 07، استور منفی 04، بگروٹ ،ہنزہ، دیر منفی03، گوپس، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 02،مالم جبہ، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 05، کراچی 17،پشاور 07، کوئٹہ 03،گلگت منفی 03اور ہنزہ میں منفی 01تک رہنے کی امید ہے ۔

مزید : ماحولیات