اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت ہمارا فرض ہے: حبیب الرحمن گیلانی

اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت ہمارا فرض ہے: حبیب الرحمن گیلانی
اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت ہمارا فرض ہے: حبیب الرحمن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابقہ دور میں جو ہوچکا سو ہوچکا اب ہم نے عزم و ہمت سے کچھ کرنے کا جذبہ لے کر میدان عمل میں اترے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن OPF کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایک تقریب کے دوران کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

عوام الناس سے براہ راست گفتگو کرنے اور ان کے مسائل جاننے کے لئے اس تقریب کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے کیا تھا جس میں ایم ڈی OPF حبیب الرحمن گیلانی، ممبر بورڈ آف گورنرز، OPF چودھری نورالحسن تنویر، ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، ویلفیئر قونصلر عاصمہ علی، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے ایم ڈی او پی ایف کے سامنے OPFسے متعلقہ شکایتوں کے انبار لگادئیے جس پر ایم ڈی او پی ایف نے کہا کہ سابقہ دور میں جو بھی ہوتا رہا ہے اسے بھول جائیں اور نئے سرے سے ہمارے ساتھ چلیں، ہم کام کرنے کا جذبہ لے کر میدان عمل میں آئے ہیں اور آپ کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ویسے تو سرکاری عملہ موجود ہے لیکن ہم اس میں عوام الناس کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں میں سے 100 افراد کو ایڈوائزری بورڈ میں لیا جارہا ہے جو OPF کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہOPF کی ویب سائٹ کو بھی مزید سہولیات سے مزین کیا جارہا ہے جو لوگوں کے لئے کافی ممدومعاون ثابت ہوگی۔ اب بھی دنیا بھر سے آن لائن لوگ OPFسے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل لاتعداد ہیں لیکن عوام الناس کے تعاون سے ان پر آہستہ آہستہ قابو پالیا جائے گا جبکہ نئی حکمت عملی کے تحت ایڈوائزری بورڈ کے ممبران ہی مسائل کے حل کے سلسلہ میں OPF کے مددگار ہوں گے۔

مزید :

عرب دنیا -