ترک سرحد کے قریب شامی فوج کا طیارہ تباہ،باغی گروپ احرار الشام نے ذمہ داری قبول کر لی

ترک سرحد کے قریب شامی فوج کا طیارہ تباہ،باغی گروپ احرار الشام نے ذمہ داری ...
ترک سرحد کے قریب شامی فوج کا طیارہ تباہ،باغی گروپ احرار الشام نے ذمہ داری قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شامی اپوزیشن کے باغیوںنے شام اور ترکی کی سرحد کے درمیان شامی فوج کا طیارہ مار گرایا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کے لڑاکا طیارے مگ 23کو شام کیساتھ سرحد پر ترکی والی طرف ہاتے صوبے میں صمنداگ کے قصبے کے قریب تباہ کر دیا گیا جس کی ذمہ داری باغی گروپ احرار الشام نے قبول کر لی ہے ۔

نامور اداکارہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے امریکا سے لاہور پہنچ گئیں ، یہ کون ہیں جانکر مداح خوش ہو جائیں گے

شامی فوجی ذرائع نے ریاستی میڈیا کو بتایا کہ سرحد کے قریب طیارے کیساتھ ایئر فورس کا رابطہ منقطع ہواجبکہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ یہ ایک مگ23 لڑاکا طیارہ تھاجس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے جو طیارہ گرنے سے قبل کود گیا تھا ۔

شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے ایک باغی گروہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈﺅ میں ایک طیارے کو نشانہ بناتے دیکھایا گیا ہے ۔
شامی حکومی کے خلاف لڑنے والے شدت پسند گروہ احرار الشام کے ترجمان احمد کرعلی کے حوالے سے ترک خبر رساں ادارے اندولو نے بتایا کہ حکومتی طیارہ شمالی شام میں بمباری کر رہا تھا اور باغی فورسز نے اسے مار گرایا ہے۔ہاتے کے گورنے کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی مگر کاک پٹ میں کوئی نہیں موجود تھا۔