ٹرمپ کا فون ٹیپ نہیں کرایا: باراک اوباما

ٹرمپ کا فون ٹیپ نہیں کرایا: باراک اوباما

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بار اک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں تاہم سابق امریکی صدر اوباما نے مذکورہ الزام کی تردید کی ہے۔

انسانی حقوق کا علمبردار بننے والے یورپی ملک نے ایسی پابندی لگا دی کہ تارکین وطن کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوجائے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ ”افسوس ناک! ابھی معلوم ہوا ہے کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا فون ٹیپ کیا تاہم انہیں کچھ نہیں ملاا وریہ مشتبہ کارروائی ہے۔“ دوسری جانب فون کالز ٹیپ کرنے کے حوالے سے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناہی اوباما یا وائٹ ہاﺅس کے حکام کی جانب سے کبھی کسی امریکی شہری کی نگرانی کے احکامات جاری نہیں کیے گئے لہٰذا کالز ٹیپ کرنے سے متعلق بیان غلط ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...