کینیڈ اسے آئی گلو کارہ کو بھی پی ایس ایل کی ٹکٹ مل گئی ،مایو س چہرہ خوشی سے کھل اٹھا ،یہ ٹکٹ کس نے دی نام جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب جائیں گے

کینیڈ اسے آئی گلو کارہ کو بھی پی ایس ایل کی ٹکٹ مل گئی ،مایو س چہرہ خوشی سے کھل ...
کینیڈ اسے آئی گلو کارہ کو بھی پی ایس ایل کی ٹکٹ مل گئی ،مایو س چہرہ خوشی سے کھل اٹھا ،یہ ٹکٹ کس نے دی نام جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے کینیڈا سے آنے والی خاتون گلو کارہ شگفتہ اعوان کو ایک دن کی جدو جہد کے بعد بالآخر ٹکٹ مل گئی جس پر ان کا مایوس چہرہ خوشی سے کھل کھلا اٹھا ۔گلو کارہ کو ٹکٹ ملی تو پی ایس ایل کے گن گانے کے ساتھ ساتھ گانے بھی گنگنانے شروع کردئیے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹکٹ نہ ملنے پر خبروں کی زینت بننے والی گلو کارہ شگفتہ اعوان کی مایوس شکل دیکھ کر آئی جی پنجاب کے دل میں ہمدردی جاگی اور انہوں نے شگفتہ اعوان کو ٹکٹ تحفے میں دے دی ۔ٹکٹ ملنے پر شگفتہ اعوان بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس بہترین اقدام پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب قذافی اسٹیڈیم جاﺅں گی اور پی ایس ایل کے گانے بھی گنگناﺅں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی اور شاہد آفریدی کی سپورٹ کروں گی ۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...