سراج الحق نے 500 وا لا ٹکٹ حاصل کر لیا، عوام کیساتھ سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا اعلان

سراج الحق نے 500 وا لا ٹکٹ حاصل کر لیا، عوام کیساتھ سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ ...
سراج الحق نے 500 وا لا ٹکٹ حاصل کر لیا، عوام کیساتھ سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بخار ہر پاکستانی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ پرجوش ہیں۔ ایسے میں سیاستدانوں نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی تیاری پکڑ لی ہیں اور انتہائی حیران کن بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ” میرے پاس 500 والا ٹکٹ ہے اور میں عام لوگوں کے ساتھ میچ دیکھوں گا، ایلیٹ کلاس ہمیشہ اقلیت ہوتی ہے، عوام اکثریت ہوتی ہے۔“

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ زندگی میں پہلی بار کوئی کرکٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور غیر ملکی سفراءسمیت متعدد غیر ملکی شخصیات بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں گی۔

مزید :

T20 World Cup -