سپریم کورٹ :پہلی بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کی سزا برقرار

سپریم کورٹ :پہلی بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کی سزا برقرار
سپریم کورٹ :پہلی بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کی سزا برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کر نے والے تونسہ شریف کے رہا ئشی کو ایک ماہ قید کی سزا برقرار رکھی۔پٹیشنر اشتیاق احمد نے شادی شدہ ہو نے کے با وجود پہلی بیو ی سے اجا زت لئے بغیر دوسری شادی کی جس پر تو نسہ شریف کے مجسٹریٹ نے مسلم فیملی لازآرڈیننس 1961کے 6(5)bکے تحت ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی جس کے خلاف سیشن جج ،لا ہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اپیلیں خارج کر دیں ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں قرار دیا کہ درخواست گزارنے رقیہ کے ساتھ شادی کر نے کے بعد تہمینہ کے ساتھ مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:جنرل قمر باجوہ

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ چار شادیاں کر سکتا ہے اور اس پر قد غن نہیں لگائی جا سکتی ،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار بڑا قسمت والا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اس کے ساتھ بڑا نرم رویہ اپنایا جبکہ اس کو ایک سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی ، واضح رہے کہ دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -