فائنل کھیلنے سے زیادہ پاکستان میں ہونے کی خوشی ہے: کامران اکمل

فائنل کھیلنے سے زیادہ پاکستان میں ہونے کی خوشی ہے: کامران اکمل

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے معروف کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے اس بات پر خوش ہیں کہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں تاہم اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ فائنل پاکستان میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے دنیا کو اچھا پیغام جائیگا کہ یہاں کرکٹ ہو سکتی ہے، شاہد آفریدی کی بہت کمی محسوس ہوگی، کوشش کریں گے ایسی کارکردگی دکھائیں کہ ان کی کمی محسوس نہ ہو، کچھ کہا نہیں جا سکتا کون سی ٹیم جیتے گی، دونوں ٹیمیں اچھی ہیں، کوشش ہے اچھا مقابلہ ہو، لوگ آئیں اور انجوائے کریں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...