لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی، پشاور زلمی کو بین الاقوامی کھلاڑی کا فائدہ ہو گا: وسیم اکرم

لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی، پشاور زلمی کو بین الاقوامی کھلاڑی کا فائدہ ہو گا: ...
لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی، پشاور زلمی کو بین الاقوامی کھلاڑی کا فائدہ ہو گا: وسیم اکرم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فائنل میچ لاہور میں ہونے سے پورا پاکستان پرجوش ہے ۔ پشاور زلمی کے انٹرنیشنل کھلاڑی ان کے ساتھ ہیں، اس لئے ان کو فائدہ ہو گا۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میچ لاہور میں ہونے سے پورا پاکستان پرجوش ہیں۔ میں آج صبح ہی لاہور پہنچا ہوں اور یہاں موجود لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا البتہ سرفراز کی کپتانی مثبت ہے اور اس کا سٹائل بہت پسند ہے لیکن ڈیرن سیمی کا تجربہ بھی بہت زیادہ ہے جبکہ پشاور زلمی کے انٹرنیشنل کھلاڑی ان کے ساتھ ہیں، اس لئے ان کو فائدہ ہو گا۔

مزید : T20