ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (آئی این پی)ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا،ملائیشیا کی جانب سے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 48گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔سفیر شمالی کوریا نے سربراہ شمالی کوریا کے بھائی کم جونگ نیم کے قتل سے متعلق الزامات لگائے تھے جس پر ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر سے تحریری معافی کا مطالبہ کیا تھا۔کم جونگ نیم کو 3ہفتے قبل ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر زہریلے کیمیکل سے قتل کر دیا گیا تھا۔