عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کے 3وزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کے 3وزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور ...

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کرانے کی شدید مخالفت اور میچ نہ دیکھنے کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخوا کے وزراءمیچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی مخالفت اور پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ پی سی بی حکام پر کڑی تنقید کے باوجود تحریک انصاف کے 3وزراءفائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ ان وزراءمیں شاہ فرمان ، عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی لاہور پہنچے ہیں جو قذافی سٹیڈیم جا کر فائنل میچ دیکھیں گے ۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...