اسلام آباد سے سجنا گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عبداللہ محسود گرفتار

اسلام آباد سے سجنا گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عبداللہ محسود گرفتار
اسلام آباد سے سجنا گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عبداللہ محسود گرفتار

  

اسلام آباد (آن لائن)حساس اداروں نے اسلام آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سجنا گروپ کے اہم رکن عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جی 15 میں حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عبداللہ محسود کو گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد بھیس بدل کر اسلام آباد میں رہ رہا تھا جسے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے ابتدائی پوچھ گچھ میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

مزید : اسلام آباد