پی ایس ایل فائنل، عمران خان نے دراصل لاہور میں فائنل کرانے کی مخالفت کیوں کی ؟ کپتان خود میدان میں آگئے ،ا یسی بات کہہ دی کہ تنقید کرنیوالے بھی چپ کا روزہ رکھ لیں گے

پی ایس ایل فائنل، عمران خان نے دراصل لاہور میں فائنل کرانے کی مخالفت کیوں کی ...
پی ایس ایل فائنل، عمران خان نے دراصل لاہور میں فائنل کرانے کی مخالفت کیوں کی ؟ کپتان خود میدان میں آگئے ،ا یسی بات کہہ دی کہ تنقید کرنیوالے بھی چپ کا روزہ رکھ لیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں فائنل کی مخالفت تین وجو ہات کی بنیاد پر کی ،پہلی بات یہ کہ اتنی زیادہ سیکیورٹی میں میچ کرا کے ہم دنیا کو اچھا پیغام نہیں دے رہے ،دوسری وجہ یہ کہ ہمیں جلسے سے بھی منع کیا گیا لیکن اس صورتحال میں میچ کرایا جا رہا ہے اور تیسری وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کی نیت خراب ہے ۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے “میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے ہم اتنی محنت کر رہے ہیں ،کرفیولگا دیا ،سڑکیں بند کررہے ہیں ،علاقے میں گیس بند کردی اور تیس ہزار پولیس والے سیکیورٹی دیں گے ،ان اقدامات سے دنیا کو اچھا پیغام نہیں جا رہا ،حکومت دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان بہت ہی خطرناک جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کا حامی ہوں لیکن موجودہ صورتحال میں یہاں کرکٹ نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خفیہ اداروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی رسک بہت زیادہ ہے جلسے جلوس نہ کریں ،ہم نے جلسے بند کردئیے لیکن اس صورتحال میں پی ایس ایل کا میچ کرایا جا رہا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی نیت خراب ہے ،ن لیگی کارکنان کو ٹکٹ دے دئیے گئے ہیں تاکہ میچ کے ساتھ ساتھ ن لیگ کا جلسہ بھی ہو جائے اور وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگیں تاکہ عدلیہ کو پیغام جائے کہ عوام نواز شریف کو چاہتی ہے ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیساتھ سیریز میں 2 اضافی ٹی 20 کھیلنے کا اعلان

مزید : T20