وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی پریکٹس

وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، قذافی سٹیڈیم میں چوکوں ...
وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی پریکٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی پریکٹس شروع کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شائقین کرکٹ کا جوش او ر ولولہ بڑھانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کی پریکٹس شروع کر دی جہاں انہوں نے سفید شلوار قمیض اور وائٹ کیپ میں ملبوس ہو کر خوب شارٹس لگائے ۔پہلی گیند پر سٹریٹ ڈرائیو لگایا اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا کر گیند کو باؤنڈری سے باہر کر دیا ۔

بھارتی فلمساز کرائے کی کوکھ سے 2بچوں کے باپ بن گئے، یہ کون ہیں جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کچھ گیندوں پر وہ اپنی وکٹ کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور سٹریٹ ڈرائیو بھی لگائے جبکہ آف سائیڈ پر ملنے والی گیندوں پر خوب زور دار اور بھرپور ٹائمنگ والے شارٹس بھی کھیلے ۔

مزید :

کھیل -