گلوکارہ گل پانڑہ پشاورزلمی کی سپورٹر، آفریدی کے زخمی ہونے کے بعد اب ٹیم میں شامل کونسا کھلاڑی ان کا فیورٹ ہے؟ بتادیا

گلوکارہ گل پانڑہ پشاورزلمی کی سپورٹر، آفریدی کے زخمی ہونے کے بعد اب ٹیم میں ...
گلوکارہ گل پانڑہ پشاورزلمی کی سپورٹر، آفریدی کے زخمی ہونے کے بعد اب ٹیم میں شامل کونسا کھلاڑی ان کا فیورٹ ہے؟ بتادیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتو کی معروف گلو کارہ نے گل پانڑہ نے کہا ہے کہ شاہد آفرید ی کے بعد ٹیم میں بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں جن میں ڈیرن سیمی ،محمد حفیظ اور میلان شامل ہیں لیکن کامران اکمل سب سے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کر رہا ہے ۔

نجی نیوز چینل ”24نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کروں گی ،ویسے تو مجھے کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی پسند ہے لیکن میں پشاور میں رہتی ہوں اس لیے میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے زخمی ہونے سے دکھ تو ہوا ہے لیکن ٹیم پر اتنا دباو نہیں ہو گا کیو نکہ تمام لڑکے اچھا کھیل رہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بعد دیگر تمام کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں لیکن کامران اکمل سب سے اچھا کھیل دکھا رہے ہیں اس لیے اب میں کامران اکمل کو سپورٹ کروں گی ۔

یہ قوم کا فخر ہے، آفریدی کی عمران خان سے پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی درخواست

مزید : T20