ہڑپہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ ،4ملزم گرفتار ، انسپکٹر شہید

ہڑپہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ ،4ملزم گرفتار ، انسپکٹر شہید
ہڑپہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ ،4ملزم گرفتار ، انسپکٹر شہید

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہڑپہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹر شہید ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) فورس نے ہڑپہ میں دہشتگردوں کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے انسپکٹرفدا حسین شہید اور ڈی ایس پی سمیت 2جوان زخمی ہو گئے ۔

عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کے وزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس دوران 4دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد اور جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا اور 2ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلا ش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

مزید : ساہیوال

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...