سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی، وعدہ ہے کہ آج سب کچھ ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم پاکستان بلائیں گے: نجم سیٹھی

سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی، وعدہ ہے کہ آج سب کچھ ٹھیک ...
سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی، وعدہ ہے کہ آج سب کچھ ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم پاکستان بلائیں گے: نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی ہے اور قوم سے یہ وعدہ ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم کو پاکستان بلائیں گے۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم ترین دن ہے اور دنیا دیکھے گی کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی آ چکے ہیں اور اللہ کے کرم سے فائنل میچ کامیاب ہو گا، قذافی سٹیڈیم میں انتظامات سے مطمئن ہوں ۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی ہے اور قوم سے یہ وعدہ ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم کو پاکستان بلائیں گے۔

مزید :

T20 World Cup -