شناختی کارڈ نہ ہی فائنل میچ کے ٹکٹ ،پولیس نے کلمہ چوک سے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

شناختی کارڈ نہ ہی فائنل میچ کے ٹکٹ ،پولیس نے کلمہ چوک سے 2مشکوک افراد کو حراست ...
شناختی کارڈ نہ ہی فائنل میچ کے ٹکٹ ،پولیس نے کلمہ چوک سے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈولفن پولیس نے کلمہ چوک سے 2مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ڈولفن پولیس شناختی کارڈ اور فائنل میچ کے ٹکٹ کے بغیر قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کرنے والے 2مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کے وزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم جب ڈولفن پولیس نے ان سے شناختی کارڈ اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹ دیکھنے کیلئے طلب کیے تو وہ کوئی چیز بھی فراہم نہیں کر سکے تاہم اس کے بعد انہیں حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : لاہور