فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے پر قذافی سٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو قذافی سٹیڈیم کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے پاکستانیوں کا جوش و جذبہ آسمان کو چھو رہا ہے اور ہر کوئی اس کوشش میں ہے کہ وہ سٹیڈیم میں یہ میچ دیکھے لیکن ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہونے والے افراد کی یہ خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی اور ایسے ہی لوگوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والے افراد میدان میں آ چکے ہیں۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ذرائع کے مطابق ایک ایسا ہی شخص قذافی سٹیڈیم کے باہر سے بھی گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں شائقین نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ 500 روپے والا ٹکٹ بلیک میں 5 سے 6 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔