بھارتی لڑکی کے اہل خانہ نے ملنے کیلئے گھر آئے نوجوان کو قتل کر دیا

بھارتی لڑکی کے اہل خانہ نے ملنے کیلئے گھر آئے نوجوان کو قتل کر دیا
بھارتی لڑکی کے اہل خانہ نے ملنے کیلئے گھر آئے نوجوان کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریاست اترپردیش میں بھارتی لڑکی کے اہل خانہ نے ملنے کیلئے چوری چھپنے گھر آئے نوجوان کو اعضائے مخصوصہ پر تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ مقتول 5بہنوں کااکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے میں لڑکی کے اہل خانہ نے25سالہ نوجوان کو مبینہ طورپر کمرے میں دیکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو اعضائے مخصوصہ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔

نامور اداکارہ فائنل میچ دیکھنے امریکا سے لاہور پہنچ گئیں، یہ کون ہیں اور کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں آپ بھی جانئیے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول یاش رام راٹھور سینی ٹیشن ورکر تھا جو اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر گیا اور دونوں ایک کمرے میں موجود تھے کہ اس دوران لڑکی کے اہل خانہ نے دیکھ لیا اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔اعضائے مخصوصہ پر چوٹ لگنے کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوئی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے ۔

ملتان سے سابق چیف جسٹس کے مغوی بھتیجے کی لاش برآمد ،لباس پر کیا لکھا ہوا تھا جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

واقعے کے بعد پولیس نے دفعہ 302کے تحت لڑکی کے والد اور چھوٹے بھائی سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،دیگر ملزمان میں لڑکی کا خالو اور اس کے تین کزن شامل ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو کسی آلے سے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ لاتوں اور گھونسوں سے قتل کیا گیاتاہم ا س جرم کی پاداش میں لڑکی کے والد اور چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں ۔

عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کے وزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

لڑکی کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یاش رام راٹھور انکے اہل خانہ کو جانتا تھا اور قریبی گھر میں رہتا تھا تاہم جب ہم نے اسے اپنی بیٹی کے کمرے میں دیکھا تو ہم سے برداشت نہیں ہوا ۔ لڑکی کے والد نے کہا کہ ہم نوجوان کو جان سے نہیں مارنا چاہتے تھے مگر اعضائے مخصوصہ پر چوٹ لگنے کے بعد وہ زمین پر گر گیا اور بے ہوش ہو گیا۔