امریکا کے بعد چین نے بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کر دیا
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا کے بعد چین نے بھی اپنے دفاعی اخراجات میں 7فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ۔
بی بی سی کے مطابق امریکا کی طرف سے دفاعی اخراجات میں 10فیصد اضافے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی اپنے دفاعی اخراجات میں 7فیصد اضافے کر دیا ۔چین کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس سے قبل کیاگیاہے۔ چین نے گذشتہ کئی سالوں میں اپنی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ تیزی سے اپنی فوج کوجدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے تاہم اس کے باوجود چین کا دفاعی بجٹ امریکہ کے بجٹ سے بہت کم ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف 2 روزہ دورے پر کویت جائیں گے
چینی حکومت کے ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا 1.3 فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔” چینی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہوزیراعظم لی کی چیانگ اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔”ہم پرامن طور پر مسائل کے حل کی ترویج کر رہے ہیںاور ساتھ ہی ہمیں اپنی سالمیتاور دلچسپیوں کے لیے بھی صلاحیت کی ضرورت ہے“۔
یاد رہے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں 10 فیصدیعنی 54ارب ڈالر کااضافے کرنےکااعلان کیا تھا۔