جو میچ دیکھنے آئیگا ہماری سر آنکھوں پر ،جونہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہو گی : زعیم قادری

جو میچ دیکھنے آئیگا ہماری سر آنکھوں پر ،جونہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہو گی : ...
جو میچ دیکھنے آئیگا ہماری سر آنکھوں پر ،جونہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہو گی : زعیم قادری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قومی معاملہ ہے جس کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔”آج کے دن کوئی سیاست نہیں ہو گی “۔ 

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے تاہم جو میچ دیکھنے آئے گا وہ ہماری سر آنکھوں پر اور جو نہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہو گی جس پر ہمیں کوئی شکوہ نہیں ۔

عمران خان کی مخالفت کے باوجودتحریک انصاف کےوزراءفائنل میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

عمران خان کی آمد کے حوالے سے سوال پر انکا کہنا تھا کہ آج کوئی سیاست نہیں ہو گی ، لاہور میچ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کو فری شٹل بس سروس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تمام شائقین کو خصوصی بسوں کے ذریعے پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا ۔

شیخ رشید پر ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے واقعے پر صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید سے معذرت خواہ ہوں، جو کچھ ہوا ہرگز نہیں ہونا چاہیئے تھا۔شیخ رشید پاکستانی شہری ہیں اور لاہور ان کا بھی شہر ہے وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں جا آسکتے ہیں ۔

مزید : T20