پی ایس ایل فائنل سے قبل ایسا کھلاڑی منظر عام پر آگیا کہ کھیل دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

پی ایس ایل فائنل سے قبل ایسا کھلاڑی منظر عام پر آگیا کہ کھیل دیکھ کر آپ بھی ...
پی ایس ایل فائنل سے قبل ایسا کھلاڑی منظر عام پر آگیا کہ کھیل دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کا جادو ہر کسی کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے ،ہر پاکستانی اپنے اپنے انداز میں کرکٹ کی واپسی کا جشن منا رہا ہے ۔ایسے ہی نرانے انداز میں صوابی کے بچے نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا ۔ پی ایس ایل کے ”بخار“میں مبتلا 10سالہ لقمان قاسم بھی بلا اٹھا کر میدان میں آگیا اور پھر ایسی بلے بازی دکھا دی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔
خیبر پختونخواہ میں ضلع صوابی کے گاﺅں شاہ منصور سے تعلق رکھنے والے لقمان قاسم نے جب کھیل کا مظاہر ہ کر کے دکھا یا تو اس بچے کی شارٹ سلیکشن دیکھ کر سب دنگ رہے گئے اور وہ صرف بیٹنگ ہی نہیں کرتا بلکہ گیند بازی کے شعبے میں بھی کمال رکھتا ہے ۔لقمان قاسم مقامی سطح پر قائم کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت ہے ۔اس کا چھوٹا بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد اس کے والد پریشانی کے عالم میں شدید بیمار ہو گئے اور اب وہ شدید بیماری کے باعث بستر پر ہیں ۔قاسم لقمان چوتھی جماعت کا طالب علم ہے ۔اس بچے کے کوچ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی محنتی اور قابل بچہ ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ لقمان قاسم کافی غریب بچہ ہے اور اس کے پاس اچھی کرکٹ کھیلنے کے وسائل اور مواقع بہت محدود ہیں ،حکومت اور ذمہ داران سے گزار ش ہے کہ اس بچے کا کھیل دیکھ کر اسے سپورٹ کیا جائے ۔

بہت ہی زبردست سیکیورٹی، قذافی سٹیڈیم پہنچنے سے پہلے 678 مرتبہ چیک ہوا، کرکٹ شائق کا تبصرہ
ویڈ یو دیکھئے


Luqman Qasim From Sawabi KPK Pakistan by dailypakistan

مزید :

T20 World Cup -