نعرہ بازی یا گندے ماحول کیلئے نہیں، پاکستان اور رانا ثناء اللہ کی سوچ کی مذمت کیلئے 500 روپے والی ٹکٹ پر میچ دیکھوں گا: شیخ رشید

نعرہ بازی یا گندے ماحول کیلئے نہیں، پاکستان اور رانا ثناء اللہ کی سوچ کی مذمت ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ فائنل میچ 500 روپے والی ٹکٹ پر ہی دیکھیں گے اور وہ ایسا کوئی گندہ ماحول پیدا کرنے یا نعرہ بازی کیلئے نہیں کریں گے بلکہ پاکستان کیلئے کریں گے۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ”میں 500 روپے والی ٹکٹ پر ہی میچ دیکھوں گا۔ رانا ثناءاللہ نے اس کو میرے لئے ایک چیلنج قرار دیا ہے کہ میں دیگر انکلوژرز میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا، لیکن ایسا نہیں ہے اور میں 500 روپے والے انکلوژر میں ضرو جاﺅں گا اور پاکستان کیلئے جاﺅں گا نہ کہ کسی گندگی، گندے ماحول یا نعرہ بازی کیلئے۔ میں رانا ثناءاللہ کی پراگندہ سوچ کی مذمت کیلئے جاﺅں گا ۔“

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...