علی ظفر نے اپنے مداحو ں کے اصرار پر پی ایس ایل میں بلا معاوضہ پر فارم کرنے کا اعلان کردیا

علی ظفر نے اپنے مداحو ں کے اصرار پر پی ایس ایل میں بلا معاوضہ پر فارم کرنے کا ...
علی ظفر نے اپنے مداحو ں کے اصرار پر پی ایس ایل میں بلا معاوضہ پر فارم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مشہور گلو کار اور اداکار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کے اصرار پر پی ایس ایل کے فائنل میں پرفارم کرنے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں بلاومعاوضہ پر فارم کروں گا ۔واضح رہے کہ علی ظفر نے اپنی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

نعرہ بازی یا گندے ماحول کیلئے نہیں، پاکستان اور رانا ثناء اللہ کی سوچ کی مذمت کیلئے 500 روپے والی ٹکٹ پر میچ دیکھوں گا: شیخ رشید

میڈ یا رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام اور مداحوں کی جانب سے درخواست پر علی ظفر نے پی ایس ایل کے فائنل میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی پہلی پاکستانی فلم ”طیفہ ان ٹربل“کی وجہ سے مصروف تھا ،اسی وجہ سے میر ی پرفارمنس بھی پلان کا حصہ نہیں تھی لیکن جب میں نے اپنے مداحوں کی مایوسی دیکھی تو میں نے سب کچھ چھوڑ دیا اور ان لمحات میں مداحوں کے درمیان آنے کے لیے تیار ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج میرے اور میرے ملک کے لیے بہت بڑا دن ہے ،مجھے امید ہے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے انجام کو پہنچے گا ۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...