پرویز خٹک پشاور زلمی کی کٹ پہنے منظرعام پر آ گئے، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی دنگ رہ گئے

پرویز خٹک پشاور زلمی کی کٹ پہنے منظرعام پر آ گئے، ایسا بیان دیدیا کہ عمران ...
پرویز خٹک پشاور زلمی کی کٹ پہنے منظرعام پر آ گئے، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی دنگ رہ گئے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ہر پاکستانی کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستانی سیاستدان بھی اس سے بچ نہیں سکے جبکہ عمران خان کی جانب سے فائنل میچ کی مخالفت کے برعکس پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے ہیں اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ایسی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے۔

”میں ذاتی طورپر اور کھلے دل سے آئی پی ایل مالکان کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں“

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہماری کابینہ کے اراکین فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود میچ دیکھنے تو نہیں آ سکیں گے البتہ ان کی کابینہ کے اراکین سٹیڈیم میں موجود ہوں گے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ کے 3 وزراءلاہور کیلئے روانہ بھی ہو چکے ہیں جو قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر بھی منظرعام پر آ گئیں جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی کٹ پہن رکھی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حقیقت میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کی تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں جس میں وہ پشاور زلمی کی کٹ پہنے ہوئے ہیں۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور میں فائنل میچ کے انعقاد کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی تاہم پرویز خٹک نے ان کی اس تنقید کے برعکس ناصرف ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ کابینہ کے اراکین کے سٹیڈیم جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...