ریحام خان میچ دیکھنے قذافی سیٹڈیم پہنچ گئیں

ریحام خان میچ دیکھنے قذافی سیٹڈیم پہنچ گئیں
ریحام خان میچ دیکھنے قذافی سیٹڈیم پہنچ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریحام خان فائنل میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں اورانہوں نے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرں گی ۔دوسری جانب شہزاد رائے بھی لاہور پہنچ گئے ہیںجہاں وہ تقریب میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھائیں گے ۔انہوں نے لاہور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ پاکستان اور دہشتگردی کے درمیان ہے جو پاکستان ہی جیتے گا ۔

مزید : لاہور