فائنل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی خصوصی دادکے قابل،دنیاکو امن اور محبت کا پیغام دیا:خورشید شا ہ
اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں شریک ہونیوالے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے قابل ہیں جبکہ انہوں نے اپنے اس فیصلے سے دنیا کو بھی امن اور محبت کا پیغام دیا ہے۔
چیئر لیڈرز کو مکمل کپڑے پہنا کر کم سے کم ڈانس کرایا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل کی نجم سیٹھی کو تجویز
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میڈیا سے گفتگوکے دورا ن پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کا ہمت اورلگن کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔کھلاڑیوں نے نہ صرف دنیاکو امن اور محبت کا پیغام دیا بلکہ شاندار کھیل سے عوام کے دل بھی جیت لئے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے سے شریک ہیں جس کے کیلئے وہ سب ہی خصوصی داد کے مستحق ہیں۔