پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورز لمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں تاہم ان کی آمد پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا جبکہ فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کی آمد پر شائقین کرکٹ کے چہرے کھل اٹھے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے انٹری 6بجے بند کر دی جائے گی جس کے بعد علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ علی عظمت اور فاخر بھی عوام میں جوش و جذبہ بھریں گے ۔25ہزار لوگ سٹیڈیم میں بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے جبکہ فضا نعروں سے ایک بار پھر گونج اٹھے گی ۔فائنل میچ کی تقریب کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی ہے ۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...