پی ایس ایل فائنل میچ،پاک فوج کے جوانوں کا زبردست پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ

پی ایس ایل فائنل میچ،پاک فوج کے جوانوں کا زبردست پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ
پی ایس ایل فائنل میچ،پاک فوج کے جوانوں کا زبردست پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی رنگا رنگ تقریب کا پاک فوج کے جوانوں کی زبردست پیرا ٹروپنگ کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تقریب کا آغاز پاک فوج کے جوانوں کی پیرا ٹروپنگ کے ذریعے ہوا۔ پاک فوج کے جوان پی ایس ایل میں شامل پانچوں ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ گراﺅنڈ میں لینڈ ہوئے تو تمام نگاہیں آسمانوں کی طرف اٹھ گئیں اور جب آخری جوان پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ سٹیڈیم میں داخل ہوا تو ہر شخص کرسیوں پر احتراماً اٹھ کھڑا ہوا۔

مزید : T20 /اہم خبریں