داعش سربراہ البغدادی کا کزن گرفتار

داعش سربراہ البغدادی کا کزن گرفتار
داعش سربراہ البغدادی کا کزن گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد(آن لائن)عراق کے شہر موصل میں جاری عسکری آپریشن کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک داعشی کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا چچا زاد بھائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص کو مغربی موصل کے علاقے الجوسق سے حراست میں لیا گیا۔ وفاقی پولیس کی فورسز کے نائنتھ بریگیڈ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جمعے کے روز کارروائی کرتے ہوئے البغدادی کے کزن کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں اسے تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔کارروائی سے متعلق وڈیو کلپ میں سْرخ داڑھی والا داعشی ہاتھوں میں ہتھکڑیوں کے ساتھ پولیس ارکان کے بیچ نظر آ رہا ہے۔عراقی ریپِڈ فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ثامر اسماعیل نے پیر کے روز مغربی موصل کے علاقے الجوسق کو مکمل طور پر آزاد کرا لینے اور داعش کے 50 ارکان کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے یہ باور کرایا تھا کہ عراقی فورسز اب الدندان اور الدواسہ کے علاقوں کا رخ کریں گی۔یاد رہے کہ اپریل 2015 میں بھی میڈیا میں آنے والی ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ البغدادی کا ایک چچا زاد بھائی صلاح الدین صوبے میں بیجی کی آئل ریفائنری کے نزدیک ایک دوسرے ساتھی کے ساتھ خودکش کارروائی کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا