اینڈی مری نے دبئی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
دبئی (صباح نیوز) عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے دبئی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہسپانوی حریف فرنینڈو ڈاسکو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف فرنینڈو ورڈاسکو کو باآسانی 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔