عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کیلئے پیغام جاری کر دیا

عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کیلئے پیغام جاری کر دیا
عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کیلئے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی شاندار تقریب اپنی اختتامی مراحل کو پہنچ گئی ہے اورمیچ شروع ہونے میں چند ہی لمحات باقی ہیں تاہم اس موقع پر عمران خان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا پیغام جاری کر دیاہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی پی ایس ایل فائنل میچ میں بھر پور شرکت کو سراہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ سب کواپنی حفاظت میں رکھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -