کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پلڑا بھاری ، آفریدی کی انجری پشاور زلمی کی بیٹنگ پر اثر انداز ہوگی : شعیب اختر

کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پلڑا بھاری ، آفریدی کی انجری پشاور زلمی کی بیٹنگ پر اثر ...
کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پلڑا بھاری ، آفریدی کی انجری پشاور زلمی کی بیٹنگ پر اثر انداز ہوگی : شعیب اختر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ آفریدی کی انجری کی وجہ سے پشاور زلمی کی بیٹنگ پر کچھ اثر پڑ سکتاہے، ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پلڑا بھاری لگ رہا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا میں لاہور نہیں گیا بلکہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔ شاہد آفریدی کو مبارک ہو وہ اچھا کھیلے، وہ یہاں آکر کھیل کر ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے تو اچھا ہوتا۔ پشاور زلمی والے پچھلے میچز میں بہت اچھا کھیلے ہیں لیکن آفریدی کی انجری کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پر کچھ اثر پڑ سکتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہائی سکورنگ میچ ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو مزہ آئے، ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پلڑا بھاری لگ رہا ہے اور لگتاہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہاتھ سے جانے نہیں دے گا ۔

پاک فوج کے جوانوں کی پیرا ٹروپنگ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی سیلفیوں کے دوران پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، نجم سیٹھی نے میلہ لوٹ لیا

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ڈیرن سیمی بڑا برانڈ ایمبیسیڈر ہے ، جس طرح سے وہ ڈانس کر رہا ہے اس کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ہم سیکیورٹی فورسز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد کیلئے بہت کام کیا۔

پی ایس ایل کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان میں بولنگ کا بہت سا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے لیکن بیٹنگ کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ سکا۔

مزید : T20