پی ایس ایل فائنل، لاہور کے بعض علاقوں کے مکینوں کو ’سزا‘ مل گئی

پی ایس ایل فائنل، لاہور کے بعض علاقوں کے مکینوں کو ’سزا‘ مل گئی
پی ایس ایل فائنل، لاہور کے بعض علاقوں کے مکینوں کو ’سزا‘ مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فائنل تقریب کے لیے روشنیوں سے قذافی سٹیڈیم اور گردونواح کے علاقے روشنیوں میں نہاگئے لیکن کچھ علاقوں کا اس میچ کی سزا بھی دیدی گئی اور ٹاﺅن شپ کے علاقے میں اتوار کی شام چار بجے سے بجلی غائب ہے۔

روزنامہ پاکستان کو ٹیلی فون کرکے شہریوں نے بتایاکہ کالج روڈ، بٹ چوک اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی شام سے بند ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچوں کیلئے کھانا بھی نہیں بنایاجاسکا۔ شہریوں کا کہناتھاکہ لیسکو نے اپنا لوڈ پورا کرنے کے لیے قذافی سٹیڈیم سے فاصلے پر موجود علاقوں کی بجلی منقطع کردی جبکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...