قوم کی خواہشات کے مطابق ماحول بنانے میں کامیاب ہوئے،کرکٹ سب کے دلوں کے قریب ہے:وزیراعظم نواز شریف

قوم کی خواہشات کے مطابق ماحول بنانے میں کامیاب ہوئے،کرکٹ سب کے دلوں کے قریب ...
قوم کی خواہشات کے مطابق ماحول بنانے میں کامیاب ہوئے،کرکٹ سب کے دلوں کے قریب ہے:وزیراعظم نواز شریف

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم قو م کی خواہشات کے مطابق آ ج ماحول بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ کرکٹ کا کھیل ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے ۔

نوجوان لڑکی نے سٹیڈیم میں شاہد آفریدی کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر آپ کو بھی عوام کی آفریدی کے ساتھ محبت کا اندازہ ہوجائے گا

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پرقوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم نے دنیا پر اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں۔میں خوش ہوں کہ عوام کو ان کا پسندیدہ کھیل دیکھنے کیلئے خوشی اورسازگار ماحول  دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام خدشات ،خوف ،تقسیم کے برخلاف ہم گزشتہ 4سال کے دورا ن مضبوط ،محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

مزید : قومی